Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بچوں کی تعلیم میں انسانی اقدار اور اچھے اخلاق سکھانے پر زور

بچوں کی تعلیم میں انسانی اقدار اور اچھے اخلاق سکھانے پر زور

انڈین پبلک اسکول کانفرنس کا افتتاح ، گورنر ای ایس ایل نرسمہن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج حیدرآباد پبلک اسکول ، بیگم پیٹ میں 77 ویں انڈین پبلک اسکول کانفرنس کا افتتاح کیا جہاں انہوں نے بچوں کی تعلیم میں اقدار کو پروان چڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔ اس دو روزہ آئی پی ایس سی کانکلیو میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے پرنسپلس پر زور دیا کہ بچوں کی تعلیم میں اخلاقی اقدار کی تعلیم کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں انسانی اقدار اور اچھے اخلاق کو پروان چڑھانا بہت اہم اور ضروری ہے ۔ اس موقع پر حیدرآباد پبلک اسکول کی پرنسپل انچارج مسز لتا شنکر نے کہا کہ یہ کانکلیو ایجوکیٹرس کے لیے مستقبل کے لیے اور اچھی تعلیم کے لیے ایک روڈ میاپ کے لیے تحریک کا باعث ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT