Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / بچوں کی جیل میں حملہ سے ایک کانسٹبل ہلاک

بچوں کی جیل میں حملہ سے ایک کانسٹبل ہلاک

میرٹھ ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی سے باز رکھنے کی کوشش پر نو عمر لڑکوں کے ایک گروپ کے حملہ میں ایک پولیس کانسٹبل ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوگئے ۔ ضلع مجسٹریٹ پنکج یادو نے بتایا کہ پولیس لائن میں ڈیوٹی پر متعین پولیس کانسٹبل اوم پرکاش اس وقت ہلاک ہوگیا جب عدالت میں پیشی کے بعد 16 نو عمر قیدیوں نے اچانک حملہ کردیا

میرٹھ ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی سے باز رکھنے کی کوشش پر نو عمر لڑکوں کے ایک گروپ کے حملہ میں ایک پولیس کانسٹبل ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوگئے ۔ ضلع مجسٹریٹ پنکج یادو نے بتایا کہ پولیس لائن میں ڈیوٹی پر متعین پولیس کانسٹبل اوم پرکاش اس وقت ہلاک ہوگیا جب عدالت میں پیشی کے بعد 16 نو عمر قیدیوں نے اچانک حملہ کردیا ۔ سورج کندآبزرویشن ہوم ( بچوں کی جیل ) سے ان قیدیوں کو عدالت میں حاضری کے لیے میرٹھ سے بلند شہر لے جارہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا ۔ ان قیدیوں نے راستہ میں ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی ۔ پولیس عہدیداروں کے اعتراض پر انہیں دھمکیاں دی تھیں ۔ جس کے پیش نظر جیونل ہوم پر مزید 12 پولیس ملازمین کو متعین کردیا گیا تھا ۔ جیل کے اندر پہنچتے ہی ان قیدیوں نے دوسرے ساتھیوں کی مدد سے پولیس پر حملہ کردیا ۔ جس میں ایک کانسٹبل اوم پرکاش زخموں سے جانبر نہ ہوسکا اور دیگر ملازمین کو علاج کے بعد ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے اس واقعات کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ میرٹھ جیونل ہوم میں 100 قیدیوں کی گنجائش ہے ۔ لیکن اب یہاں 225 قیدیوں کو رکھا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT