Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والے تاجرین پر شکنجہ سخت

بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والے تاجرین پر شکنجہ سخت

 

کلواکرتی میں پولیس کے بیکریوں اور دیگر دکانات پر دھاوے

کلواکرتی ۔ /18 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج اچانک پولیس عملے نے کئی ایک دوکانات پر دھاوا کرتے ہوئے 6 دوکان مالکان کے خلاف کیس درج کیا اور دوکانات کی تنقیح کی ۔ ایس آئی جالیندر ریڈی کے مطابق اس اطلاع پر کہ دوکان مالکان اکثر و بیشتر چھوٹے بچے کھانے والی چیزوں کی اکثر چیزیں نقلی اور مضر اشیاء سے تیار کی گئی اشیاء فروخت کررہے ہیں پر فیصلہ لیتے ہوئے اچانک تنقیح کا پروگرام بنایا گیا اور ویلانڈھ سی آئی و دیگر تمام عملے کو ساتھ لیکر کئی ایک دوکانات پر دھاوا کیا گیا جس پر 6 دوکانات میں نقلی اشیاء کی دستیابی پر اُن دوکان مالکان کے خلاف کیس درج کیا گیا اور اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ۔ واضح ہو کہ اکثر دوکانات میں کُرکُرے اور دیگر چالیس اور دیگر اشیاء کے نام پر معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے اور صحت کیلئے نقصان دہ زہریلی اشیاء کے ذریعہ ایسے چپس اور کُرکُرے تیار کیا جاکر فروخت کیا جارہا ہے ۔شہر کے اکثر دوکانات پر ایسے اشیاء دستیاب ہیں جبکہ ان اشیاء کے استعمال سے بچوں کو مختلف بیماریوں کا خطرہ لاحق ہورہا ہے ۔ جبکہ اکثر ڈاکٹر کھلے عام ان اشیاء کے استعمال روکنے کا حکم دے رہے ہیں لیکن دوکان مالکان زائد نفع کے لالچ میں بارہا تنبیہہ کے باوجود ان اشیاء کو فروخت کررہے ہیں جہاں آج کی کارروائی سے عوام میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں پر ان کا مطالبہ ہے کہ ہفتہ میں کم از کم دو تین مرتبہ ایسا چھاپہ مارتے ہوئے ان مالکان کے خلاف ایکشن لیا جائے تو ممکن ہے کہ عنقریب ہماری مارکٹ ان اشیاء سے پاک صاف ہوجائے اور ہمارے بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ بند ہوجائے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT