Wednesday , December 13 2017
Home / مذہبی صفحہ / بچوں کی نافرمانی کا علاج

بچوں کی نافرمانی کا علاج

جناب محمد رضی الدین معظم

٭ نمازوں کی پابندی کریں، کسی کا دل نہ دُکھائیں، ٹی وی حرام ہے ہر کسی کو اس سے دور رکھیں۔
بلالحاظ عمر لڑکے اور لڑکیاں اپنے ماں باپ اور بزرگوں کی نافرمانی کرکے دِلی تکلیف پہنچاتے ہیں۔ درج ذیل طریقوں پر عمل کریں، تاکہ اُن کی نافرمانی دور ہو جائے۔
٭ ہر نماز کے بعد گیارہ بار سورۂ احقاف کی آیت ۱۵ پڑھیں اور اس کے بعد نافرمانی کرنے والوں کا نام لے کر دعاء کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ جب یہ بچے سوتے رہیں تو اُن کے سرہانے کھڑے ہوکر سورۂ بروج کی آیات ۱۷ تا۲۲ دھیمی آواز میں پڑھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد کامیابی ملے گی۔
٭ اگر بُری صحبت کا شبہ ہو تو سورۂ احزاب کی آیات ۷ اور ۸ لکھ کر پلائیں اور تعویذ بھی ڈالیں۔
٭ سورۂ دہر کی آیت ’’اِنا نحن نزلنا علیک القراٰن تنزیلا o فاصبر لحکم ربک ولاتطع منھم ئَ اثمًا اَو کفوراo‘‘ روزانہ تین سو بار پڑھ کر دم کرتے رہیں۔ علاوہ ازیں سورۂ شوریٰ کی آیت۱۹ رکابی پر سات بار لکھ کر گیارہ روز تک پلاتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT