Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بچوں کے اساتذہ سے رابطہ رکھنے والدین کو مشورہ

بچوں کے اساتذہ سے رابطہ رکھنے والدین کو مشورہ

سرپور ٹاؤن 12؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون مستقر کے شوشیل ویلفیر ریسدڈنشیل کالج گرلز اور بوائز میں 12؍جنوری کو اولیاء طلبہ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد عمل میں لا یا گیا ۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والوں میں تحصیلدار سریش بابو منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر ‘ شوشیل ریسڈنشیل پرنسپل مدن موہن ‘ آرٹس انچارج

سرپور ٹاؤن 12؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون مستقر کے شوشیل ویلفیر ریسدڈنشیل کالج گرلز اور بوائز میں 12؍جنوری کو اولیاء طلبہ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد عمل میں لا یا گیا ۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والوں میں تحصیلدار سریش بابو منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر ‘ شوشیل ریسڈنشیل پرنسپل مدن موہن ‘ آرٹس انچارج اے سیدیلو ‘ منڈل پریشد صدر شریمتی ریکھا نارائن ‘ نائب صدر محمد سہیل احمد ‘ زیڈ پی ٹی سی رام نائیک ‘ میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خضر حسین مقامی رکن سوامی کے علاوہ اولیاء طلبہ کمیٹی اور اراکین کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس اجلاس کی کارروائی سیدیلو نے چلائی ۔ اس موقع پر تحصیلدار سرپور ٹاون سریش بابو نے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ خوب محنت و لگن کے ذریعہ تعلیم حاصل کریں ۔ اور امتحانات سے قبل امتحانات کی تیاری کرتے ہوئے اچھے نمبرات حاصل کرتے ہوئے اپنے اسکولس اور ٹیچرس کا نام روشن کریں ۔ انہوں نے اس موقع پر خصوصاً مدرسین سے کہاکہ بچوں کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں ٹیچرس سے ربط پیدا کرنے کامشورہ دیا گیا ۔ تاکہ اسکولوں اور ہاسٹلوں میں طلبا کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل ہوں ۔ اور ہاسٹلوں اور اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا پر تعلیم پر کڑی نظر رکھنے کا والدین کو مشورہ دیا گیا ۔ اس موضع پر مختلف سیاسی پارٹی قائدین ‘ محمد سہیل احمد ‘ سید جعفر حسین اور پربھاکر نے بھی خطاب کیا ۔ بعدازاں اس موقع پر بچوں کی جانب سے آرٹس اینڈ ایجوکیشن نمائش کا بھی تعلیمی طور پر جائزہ لیا گیا ۔ اور ریاستی سطح پر ریسڈنشیل اسکول کے 15 طلبا کو آرٹس نمائش میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی ۔ اے سیدیلو کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT