Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / بچوں کے اغواء اور فروخت میں ملوث ٹولی گرفتار

بچوں کے اغواء اور فروخت میں ملوث ٹولی گرفتار

حیدرآباد /20 جون ( پی ٹی آئی ) پولیس نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں نومولود بچوں کا اغواء کرتے ہوئے انہیں مبینہ طور فروخت کرنے کے الزام کے تحت بشمول چار خواتین چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ نلگنڈہ کے ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹی پربھاکر راؤ نے کہا کہ ایم ملیا ، ایم راجو کے علاوہ چار عورتیں کے رنگماں ، پی یادماں ، کے پوچماں اور ایم

حیدرآباد /20 جون ( پی ٹی آئی ) پولیس نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں نومولود بچوں کا اغواء کرتے ہوئے انہیں مبینہ طور فروخت کرنے کے الزام کے تحت بشمول چار خواتین چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ نلگنڈہ کے ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹی پربھاکر راؤ نے کہا کہ ایم ملیا ، ایم راجو کے علاوہ چار عورتیں کے رنگماں ، پی یادماں ، کے پوچماں اور ایم بوچماں نے ایک ٹولی بناتے ہوئے 1 تا 4 سال کے درمیانی عمر کے بچوں کا اغواء شروع کیا تھا اور ان بچوں کو 7000 تا 1 لاکھ روپئے کی قیمت میں ایسے افراد فروخت کیا جاتا ہے جو لاولد ہیں ۔ پربھاکر نے مزید کہا کہ ’’ ملزمین نے سائبرآباد پولیس کمشنریٹ اور وجئے واڑہ کے مختلف علاقوں سے 7 بچوں کے اغواء کا اعتراف کرلیا ہے ۔ گذشتہ سال نومبر اور رواں سال 18 جون تک اغواء اور فروخت کی یہ وارداتیں پیش آئی‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مغویہ بچوں کو ضلع نلگنڈہ کے آلیر اور یادگیر گٹہ علاقہ میں فروخت کیا گیا تھا ۔ سات کے منجملہ پانچ بچوں کی شناخت کرتے ہوئے انہیں ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ بچے خریدنے والوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT