Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / بچوں کے بازآباد کاری مرکز میں آتشزدگی، پانچ ہلاک

بچوں کے بازآباد کاری مرکز میں آتشزدگی، پانچ ہلاک

لیما ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پیرو کے شمال میں واقع شہر ٹروئیلو میں بچوں کے ایک بازآباد کاری مرکز میں لگی آگ میں پانچ بچے ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء پولیس عہدیدار ہیلبر اور ڈونیز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف اتنا ہی معلوم ہوا ہے کہ پانچ بچے ہلاک ہوئے ہیں اور اب بھی ہم مقام حادثہ پر ہی موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مرکز کے بعض بچوں نے بغاوت کردی تھی اور بطور احتجاج کچھ بستروں کو آگ لگادی گئی تھی جس نے تیزی سے دیگر علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مرکز میں موجود دیگر 31 بچے زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ بچاؤ کاری عملہ کیلئے آگ کی شدت اور تپش کی وجہ سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنا دشوار ہوگیا تھا۔ تاہم کسی نہ کسی طرح انہوں نے اپنا کام جاری رکھا۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حادثہ کے وقت ڈائیگناسس اینڈ ری ہیبلیٹشن سنٹر میں کتنے بچے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT