Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / بچوں کے جیل سے 91 قیدی فرار

بچوں کے جیل سے 91 قیدی فرار

میرٹھ ۔ 2 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) علاقہ تاؤ چنڈی میں واقع سورج کنڈ آبزرویشن ہوم (بچوں کی جیل) سے تقریباً 91 قیدی فرار ہوگئے جس کے بعد ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر 2 کانسٹبلوں کو معطل کردیا گیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) اوم پرکاش نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح سویرے پیش آیا ۔ تاہم پولیس کی مختلف ٹیموں سے 40 بچوں کو دوبارہ پکڑلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بچے بلانکٹس اور بیڈشیٹس سے رسی بناتے ہوئے باؤنڈری وال عبور کر کے فرار ہوگئے ۔ ایس پی نے بتایا کہ مفرور بچوں کی تلاش جاری ہے ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ کلکٹر پنکج یادو نے اس واقعہ کی مجسٹریل تحقیقات اور اندرون ایک ہفتہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT