Tuesday , December 11 2018

بچوں کے ساتھ بدفعلی دو عیسائی پادری برطرف

وٹیکن سٹی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) وٹیکن نے دو امریکی بشپس کے استعفے قبول کرلئے ہیں۔ قبل ازیں ونے سوٹا کے پادری کرٹس ویہہ میر کو نابالغ افراد کی عصمت ریزی کے جرم میں سزائے قید دی گئی تھی اس کے بعد دونوں بشپس نے استعفے پیش کردیئے تھے حالانکہ ان کے خلاف کوئی تحقیقات جاری نہیں تھیں اور نہ کوئی مقدمہ زیردوران تھا۔ پوپ کے ایک سابق سفیر جو ڈومینیکن ریپبلک کے متوطن ہیں، وٹیکن کی عدالت میں پیش کئے گئے کیونکہ ان پر کمسن لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کا الزام ہے۔ مقدمہ کی پہلی سماعت جوزف ویسولووسکی کے خلاف 11 جولائی 2015ء کو مقرر ہے۔ سابق آرچ بشپ پر کمسن بچوں کی عریاں تصویریں رکھنے کا الزام ہے۔

TOPPOPULARRECENT