Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / بچوں کے ساتھ خودکشی کرنے والی خاتون کو پولیس نے بچالیا

بچوں کے ساتھ خودکشی کرنے والی خاتون کو پولیس نے بچالیا

گھریلو جھگڑوں پر انتہائی اقدام کی کوشش ناکام ‘ شوہر کے ساتھ کونسلنگ
حیدرآباد ۔  14 ستمبر  (سیاست  نیوز) لیک پولیس نے آج پھر ایک مرتبہ خاتون اور اس کے تین بچوں کو خودکشی کرنے سے بچالیا۔ انسپکٹر لیک پولیس اسٹیشن شریمتی سری دیوی نے بتایا کہ 30 سالہ وسیمہ زوجہ سید مصطفیٰ ساکن شنکر لال نگر ایرہ گڈہ اپنے تین بچوں سید معاذ، ندا اور صلاح الدین کے ہمراہ لمبنی پارک کے قریب پہنچ کر حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ چوکس بلو کولٹ عملہ نے اس اقدام کو ناکام بنادیا۔ وسیمہ اور اس کے بچوں کو لیک پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا اور اس انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ لگایا ۔ وسیمہ اپنے شوہر سید مصطفیٰ کی حرکتوں اور بعض خواتین سے ناجائز تعلقات سے ناراض تھی اور اس مسئلہ پر شوہر سے جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ شوہر کی ان حرکتوں سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کا فیصلہ کیا تھا۔ لیک پولیس نے وسیمہ کے شوہر کو پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے دونوں کی کونسلنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT