Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بچوں کے سامنے خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ

بچوں کے سامنے خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ

وشاکھاپٹنم 6 جولائی ( پی ٹی آئی ) ایک 35 سالہ خاتون کی دو افراد نے اس کے تین بچوں کے سامنے عصمت ریزی کی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے کل اس سلسلہ میںدو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ یہ واقعہ پیر کی شام پیش آیا جب اس کا شوہر کام کیلئے گیا ہوا تھا ۔ شکایت کے بموجب چار افراد پر مشتمل یہ گینگ اس کے گھر میں گھس آئی تھی اس میں دو ارکان نے اس کے بچوں کے سامنے اس کی عصمت ریزی کی ۔ انہوں نے اسے خبردار کیا کہ اس حرکت کی کسی کو اطلاع دینے پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے بموجب دو اصل خاطیوں اور انکے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT