Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / بچوں کے لیے دو روزہ ہٹ بلڈنگ کیمپ

بچوں کے لیے دو روزہ ہٹ بلڈنگ کیمپ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : آوٹ لائف کی جانب سے 8 تا 16 سال عمر کے طلبہ وطالبات کے لیے ’ ہٹ بلڈنگ کیمپ ‘ کے عنوان سے دو روزہ پروگرام 14 اور 15 جولائی کو دویا ری ٹریٹ ریسارٹ ، کیسرا گٹہ میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس کیمپ کو طلبہ سیکھنے کی صلاحیت کو فروغ دینے اور اکٹیویٹی کے طریقہ کار سیکھنے جیسے پروگرام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے اشوینی سے فون 8277754648 پر ربط کریں ۔۔

جے بی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی آج گریجویشن ڈے تقریب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ڈاکٹر توحید سلطانہ پرنسپل کے بموجب جے بی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے زیر اہتمام 12 جولائی کو 11 بجے دن کالج ہذا واقع معین آباد میں گریجویشن ڈے تقریب منعقد ہوگی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر اے گوردھن پروفیسر آف سی ایس وی وری ایکٹر ( جے این ٹی یو ایچ ) شرکت کریں گے ۔ نرسمہا راجو کیسپڈی بانی و چیف ایگزیکٹیو آفیسر اس پروگرام کے مہمان اعزازی ہوں گے ۔ 350 سے زائد طلبہ کو اس موقع پر بی ٹیک ، ایم ٹیک ، ایم سی اے اور ایم بی اے کی ڈگری دی جائے گی ۔۔
کاٹن ہینڈ لوم نمائش
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : دستکار آندھرا مارکیٹنگ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام کاٹن ہینڈلومس ان کورا ٹکسچرس کے نام سے ایک سہ روزہ نمائش 13 تا 15 جولائی سپتا پارنی پلاٹ نمبر 21 روڈ نمبر 8 بنجارہ ہلز میں صبح 11 تا 7 بجے شام منعقد ہوگی ۔ کاٹن کوراٹکسچرس میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے 7 اضلاع سے 20 ہینڈلوم اور 450 ویورس اپنے ڈیزائن پیش کریں گے ۔ تفصیلات کیلئے 27842969 ۔ 66311577 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT