Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / بچوں کے کھیل کود پر بڑوں کا نظر نہ رکھنے کا شاخسانہ

بچوں کے کھیل کود پر بڑوں کا نظر نہ رکھنے کا شاخسانہ

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گھر میں کمسن بچوں کے کھیل کود اور بچکانی حرکتیں کافی نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے اور بچوں کے کھیل کود پر نظر نہ رکھنا خود بچوں کے علاوہ بڑوں کے لئے بھی نا قابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے ۔ ایک ایسا ہی واقعہ قلعہ گولکنڈہ کے علاقہ جنسی بازار میں پیش آیا جہاں 9 سالہ سمیہ فرحین حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئ

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گھر میں کمسن بچوں کے کھیل کود اور بچکانی حرکتیں کافی نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے اور بچوں کے کھیل کود پر نظر نہ رکھنا خود بچوں کے علاوہ بڑوں کے لئے بھی نا قابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے ۔ ایک ایسا ہی واقعہ قلعہ گولکنڈہ کے علاقہ جنسی بازار میں پیش آیا جہاں 9 سالہ سمیہ فرحین حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی ۔ یہ لڑکی اپنی بہن عرشیہ تحسین کے ہمراہ کھیل رہی تھی اور دو بہنوں نے موم بتی سے آگ جلاکر کھیل شروع کیا اور حادثہ سے بے خوف ہوکر موم بتی کو پھینک دیا جو جلتی ہوئی حالت میں تھی اور دونوں بہنیں بے خبر ہوگئیں ۔ آگ نے پہلے کاغذات کو اپنی پلیٹ میں لے لیا اور آہستہ آہستہ زور پکڑنے لگی ۔ اس دوران آگ نے کمسن سمیہ کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ اس سے قبل کے آگ پر قابو پایا جاتا اگربتی نے سمیہ پر اپنا اثر دکھادیا تھا ۔ زخمی لڑکی کو فوری ایک بڑے کارپوریٹ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں علاج کے دوران سمیہ کل رات فوت ہوگئی ۔ گولکنڈہ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ سمیہ جنسی بازار علاقہ کے ساکن تنویر بیگ کی بیٹی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT