Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بچکندہ آئی ٹی آئی کیلئے احکامات جاری

بچکندہ آئی ٹی آئی کیلئے احکامات جاری

نظام آباد:11؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت نے بچکندہ کیلئے آئی ٹی آئی منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کیا۔ ڈائریکٹر لیبر ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریڈینگ محکمہ کے ذریعہ جی او نمبر 57 جاری کرتے ہوئے آئی ٹی آئی کیلئے 3.11 کروڑ روپئے منظور کئے گئے۔ نئے آئی ٹی آئی میں الیکٹریشن، 42 فٹر، 42 ڈراف مین سیول، 52 ویلڈرس، 42 کوپا، ڈیزل میکانک 42،سیوینگ ٹکنالوجی 42کی نشستیں فراہم کی گئی ہے اوریہ آئی ٹی آئی اسی سال شروع کیا گیا اور 31 ملازمین کے پوسٹ بھی منظور کئے گئے۔ آئی ٹی آئی میں ایک پرنسپل، دو ٹریننگ آفیسر، 7 لفٹ ٹریننگ آفیسر،11 اسسٹنٹ ٹریننگ آفیسر،1 سپرنٹنڈنٹ، 2 سینئر اسسٹنٹ، 2 جونیئر اسسٹنٹ،واچمین 2کے جائیدادوں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی۔ جکل محفوظ حلقہ پچھڑا ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت رکن اسمبلی جکل ہنمنت شنڈے کی نمائندگی پر یہ آئی ٹی آئی کی منظوری عمل میں لاتے ہوئے تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 3 کروڑ 11 لاکھ روپئے منظور کرنے کے علاوہ 41 جائیدادیں کی بھرتی عمل میں لانے کیلئے احکامات جاری کئے۔ مہاراشٹرا کی سرحد پر واقع جکل میں آئی ٹی آئی کے قیام سے اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے 314 طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT