Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بچکنڈہ میں اردو میڈیم طلبہ کی شاندار کامیابی

بچکنڈہ میں اردو میڈیم طلبہ کی شاندار کامیابی

بچکنڈہ ۔ 12 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ منڈل میں گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول بچکنڈہ کو تیسرا مقام حاصل ہوا ۔ 24 طلباء و طالبات میں 20 نے شاندار کامیابی حاصل کی جس میں صفیہ بیگم کو 9.0 گریڈ حاصل ہوا ۔ اسکول کا نتیجہ 83.33% رہا ۔ Z.P.HS ہنسگل میں 23 طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی جس میں سے 15 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی اسکول کا نتیجہ 65.22% رہا ۔ جس میں سے صرف روحی نے 9.3 گریڈ سے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ مدنور منڈل میں زیڈ پی ایچ ایس اردو میڈیم میں 18 طلباء و طالبات نے امتحان تحریر کئے جس میں سے 7 اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کی اسکول کا نتیجہ 94% رہا۔ زیڈ پی ایچ ایس سیخاپور منڈل مدنور 5 طلباء و طالبات نے امتحان لکھا جس میں 5 طلباء و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی اس اسکول کا نتیجہ صد فیصد رہا نیہا بیگم 8.8 ، تبسم 8.8 گریڈ حاصل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT