Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / بچہ مزدوری قانون مودی حکومت کی آزمائش : ستیارتھی

بچہ مزدوری قانون مودی حکومت کی آزمائش : ستیارتھی

لندن۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام)بچہ مزدوری قانون کا ایک مسودہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں منظوری کا منتظر ہے ۔ یہ نئی حکومت کیلئے مکمل طور پر ایک ’’آزمائش ‘‘ ثابت ہوگا کیونکہ بچوں کا استحصال سیاسی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیئے ۔ بچوں کے حقوق کیلئے مہم چلانے والے نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی برطانیہ میںانٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے ک

لندن۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام)بچہ مزدوری قانون کا ایک مسودہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں منظوری کا منتظر ہے ۔ یہ نئی حکومت کیلئے مکمل طور پر ایک ’’آزمائش ‘‘ ثابت ہوگا کیونکہ بچوں کا استحصال سیاسی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیئے ۔ بچوں کے حقوق کیلئے مہم چلانے والے نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی برطانیہ میںانٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون موجودہ بین الاقوامی تنظیم محنت کے کنونشنس سے ہم آہنگ ہے اور ہم اس کی منظوری کے منتظر ہے ۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے کچھ مثبت اقدامات کئے ہیں ۔ موجودہ حکومت کئی جرات مند اقدامات کرچکی ہے ‘ ان کا سواچھ بھارت ‘ بیٹی بچاؤ ۔بیٹی پڑھاؤ اقدامات نمایاں اہمیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے تبادلہ خیال کرچکے ہیں اور سماجی بھلائی کے ان اقدامات کے بعد بچوں کا استحصال روکنے کیلئے اقدامات پرتوجہ دینے کیلئے یاد دہانی کروا چکے ہیں ۔ وہ اپنے دورہ لندن کے بارے میں ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہندوستانی نہ صرف ہندوستان کیلئے بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم کردارادا کرسکتے ہیں ۔ ممکن ہے کہ ہندوستان میں انہیں جذباتی طورپر ہندوستانی معاشرہ سے وابستگی ہو لیکن بیرونی ملک ایسا نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT