Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے جلد قانون سازی : دتاتریہ

بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے جلد قانون سازی : دتاتریہ

کریمنگر 17 فبروری ( پی ٹی آئی ) کسی بھی پیشے میں 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو ملازمت پر رکھنے پر امتناع کے تعلق سے ایک بل بہت جلد کابینہ میں پیش کیا جائیگا ۔ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ 14 سال سے کم عمر کے بچوں کی مزدوری کو ختم کرنے کیلئے مرکزی کابینہ میں بہت جلد ایک بل پیش کیا جائیگا ۔ اس بل کو پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں راجیہ سبھا میں پیش کیا جائیگا ۔ دتاتریہ ویملواڑہ ٹاؤن میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ میں 2019 کے عام انتخابات میں طاقتور متبادل کے طور پر ابھریگی ۔

TOPPOPULARRECENT