Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے قابل قلید اقدامات

بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے قابل قلید اقدامات

جگتیال /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچہ مزدوری کے خاتمے کیلئے MARI رضاکارانہ تنظیم کی جانب سے اقدامات قابل س تائش ہے ۔ بچہ مزدوری پر منحصر خاندانوں کو مالی تعاون فراہم کرتے ہوئے ان بچوں کو مدارس اور ہاسپٹلس میں داخلے دلوانا قابل تقلید ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بار اسوسی ایشن جگیتال صدر ایڈوکیٹ مسٹر بنڈابھاسکر ریڈی نے منڈل پریشد آفس می

جگتیال /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچہ مزدوری کے خاتمے کیلئے MARI رضاکارانہ تنظیم کی جانب سے اقدامات قابل س تائش ہے ۔ بچہ مزدوری پر منحصر خاندانوں کو مالی تعاون فراہم کرتے ہوئے ان بچوں کو مدارس اور ہاسپٹلس میں داخلے دلوانا قابل تقلید ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بار اسوسی ایشن جگیتال صدر ایڈوکیٹ مسٹر بنڈابھاسکر ریڈی نے منڈل پریشد آفس میں MARI تنظیم کی جانب سے بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے میڈیا نمائندوں کے خصوصی اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اس پروگرام کا انعقاد پراجکٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سرینواس کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ مسٹر راجیا ہیڈ ماسٹر گاندھی نگر گورنمنٹ ہائی اسکول نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ مسٹر بنڈا بھاسکر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچہ مزدوری خاتمے کیلئے کئی ایک قوانین کے نفاذ کے باوجود عمل آوری نہیں ہو رہی ہے ۔ بچوں کے حقوق کیلئے عوامی شعور بیداری ضروری ہے ۔ جس میں میڈیا کا اہم رول ہوتا ہے ۔ بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والے اور بچوں کو فروخت کرنے والے اور مزدوری کیلئے اور غلط کاموں کیلئے مجبور کرنے والوں کے خلاف نہ صرف نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ بلکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ضرورت ہے ۔MARI ، Modern Architects of Rural India رضاکارانہ تنظیم ضلع کریم نگر میں قائم کرتے ہوئے بچہ مزدوروں کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ مزدوروں سے بچوں کو روکتے ہوئے انہیں نہ صرف تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے بلکہ ان کے والدین کو روزگار کیلئے MARI تنظیم کی جانب سے 4 ہزار فی کس خاندان کو مدد کی جارہی ہے تاکہ وہ چھوٹے دوکان وعیرہ لگاکر زندگی گذار سکے اس طرح MARI تنظیم کی جانب سے جگتیال میں بڑگہ جنگا کلونی اور اندرا نگر ، گاندھی نگر علاقے میں غریب خاندانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے جملہ 19 خاندانوں کو 4 ہزار کے حساب سے مدد کرتے ہوئے ان کے بچوں کو تلعیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہاسٹلس میں شریک کروایا گیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مسٹر سرینواس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچہ مزدوری خاتمے کیلئے میڈیا کا آگے آنا لازمی ہے کیونکہ سماج کو میڈیا کے ذریعہ ہی معلومات حاصل ہوتے ہیں ایک بہترین تعلیم یافتہ سماج کیلئے میڈیا اپنا اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔ کیونکہ بچوں کو ان کے حقوق اور انصاف کیلئے میڈیا کے نمائندوں کی خصوصی نظر کی ضرورت ہے ۔ تب ہی سماج سے بچہ مزدوری کا خاتمہ ممکن ہے ۔ جگتایل کورٹلہ دھرم پوری اور گولہ پلی کیلئے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے سدرشن کو منتخب کیا گیا ہے ۔ جس کا سیل نمبر 9959796079 اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سرینواس کا نمبر 8096118047 ہے ۔ اس پر اطلاع دینے پر اس تنظیم کی جانب سے ایسے خاندان وک مالی تعاون اور بچوں کو ہاسٹلس میں شریک کروایا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT