Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / بچہ نہیں چاہئیے تو ڈراپ باکس میں ڈال دیجئے

بچہ نہیں چاہئیے تو ڈراپ باکس میں ڈال دیجئے

انڈیانا (یو ایس) ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب تک ہم پوسٹ باکسیس کے بارے میں سنتے آئے تھے اور اس کا تجربہ بھی کرچکے ہیں کہ کس طرح شہر کے مختلف علاقوں میں سرخ رنگ کے پوسٹ باکس (جن کا چلن اب تقریباً ختم ہوگیا ہے) نصب کئے جاتے تھے جہاں سے خطوط اکٹھا کرکے جی پی او میں سارٹنگ کے بعد انہیں ان کی منزل مقصود پر پہنچایا جاتا تھا لیکن انڈیانا میں اب ایسے غیرشادی شدہ والدین جن کو بچہ پیدا ہوگیا ہے اور وہ اسے پالنا نہیں چاہتے تو بچے کو ’’ڈراپ ان‘‘ باکس میں ڈال سکتے ہیں جہاں تک رسائی ووڈبرن فائر ڈپارٹمنٹ کی عمارت کے بیرونی حصہ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ ’’ڈراپ باکسیس‘‘ کو کچھ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اس میں ڈالے جانے والے نوزائدہ بچوں کا دم نہیں گھٹے گا چونکہ وہاں کلائمیٹ کنٹرول کا پورا پورا اہتمام ہوگا جب جب کسی بچے کو باکس میں ڈالا جاتا ہے تو ایمرجنسی اسٹاف کو چوکس کردیا جاتا ہے اور وہ فوری طور پر بچہ حاصل کرلیتے ہیں۔ اس نوعیت کے پہلے 100 باکسیس کی تنصیب کے اخراجات نائٹس آف کولمبس جو دنیا میں کیتھولک فرقہ کی فلاح و بہبود کی سب سے بڑی تنظیم تصور کی جاتی ہے، پورے کرے گی جبکہ ہرباکس پر 1500 تا 2000 ڈالرس کے مصارف ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT