بچی کی گلے میں دوا پھنس جانے سے موت

حیدرآباد۔ 12مارچ (سیاست ڈاٹ کام )تین سالہ لڑکی کے گلے میں گولی کے پھنس جانے کے سبب اس کی موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے پینو کونڈہ منڈل کے اماواری پلی میں پیش آیا ۔ اس لڑکی کی شناخت لاسا پریہ کے طور پر کی گئی ہے ۔ لڑکی کو بخار آنے پر اس کی ماں نے گولی دی جو اس کے گلے میں پھنس گئی جس کے بعد لڑکی بے ہوش ہوگئی ۔ ارکان خاندان نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ۔ تاہم تب تک اس کی موت ہوچکی تھی ۔ پینو کونڈہ اسپتال کی ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتال لانے سے آدھا گھنٹہ پہلے ہی اس کی موت ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT