Wednesday , May 23 2018
Home / دنیا / بچے کو سوٹ کیس میں اسمگل کرنیوالے باپ پر جرمانہ

بچے کو سوٹ کیس میں اسمگل کرنیوالے باپ پر جرمانہ

یاموسوکرو،21فروری(سیاست ڈاٹ کام)آئیوری کوسٹ میں ایک شخص کو اپنے آٹھ سالہ بیٹے کوسوٹ کیس میں مراکش سے اسپین اسمگل کرنے کے جرم میں جرمانہ عائد کردیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا ثبوت نہیں ملا کہ علی اوتارا نامی شخص جانتا تھا کہ اس کے بیٹے کو سوٹ کیس میں لے جایا جائے گا۔ استغاثہ نے علی اوتاراکو اپنے بیٹے کو غیر قانونی طور پرا سپین میں داخل کروانے کے جرم میں قید کی سزا کے حق میں دلائل دیئے تاہم عدالت نے ملزم کا موقف تسلیم کرتے ہوئے اُسے 92 تورو کا قدرے کم جرمانہ عائدکیا ہے ۔ علی کے 10سالہ بیٹے عدوو نے عدالت کو بتایا کہ نہ انہیں اور نہ ہی ان کے والد کو معلوم تھا انہیں سوٹ کیس میں لایا جائے گا۔عدوو کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے ہمیشہ انہیں یہی بتایا تھا کہ یہ سفر گاڑی پر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سوٹ کیس میں انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔ قابل غور ہے کہ مئی 2015 میں مراکش اوراسپین کے شہر کیوٹا کے درمیان باڈر کراسنگ پر حکام نے ایک عورت کو ایک بھاری سوٹ کیس گھسیٹتے ہوئے روکا تھا، جب سوٹ کیس کو ایکس رے مشین سے گزارا گیا تو اس میں بچے کی موجودگی کا علم ہوا۔

TOPPOPULARRECENT