Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / بڑھتی آلودگی پر قابو پانے چیف منسٹر یوگی کے احکام

بڑھتی آلودگی پر قابو پانے چیف منسٹر یوگی کے احکام

لکھنؤ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بڑھتی فضائی آلودگی کا سنجیدگی سے نوٹ لیتے ہوئے چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے بلدی ادارہ جات کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ کچرے کے انبار جلائے نہ جائیں اور دھول کو ختم کرنے کے لئے پانی کا چھڑکاؤ کرتے رہیں۔ یوپی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز یہاں ایک میٹنگ میں ادتیہ ناتھ نے یہ بھی کہاکہ مصنوعی بارش کی تکنیک کے امکانات کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور کے ساتھ شراکت میں کھوجنا چاہئے۔ چیف منسٹر نے میونسپل کارپوریشن کے لئے احکام جاری کئے کہ کچرا ہرگز جلایا نہ جائے اور فائر بریگیڈ اور بلدی اداروں سے کہاکہ دھول کی آلودگی پر کنٹرول کے لئے پانی کا چھڑکاؤ کرتے رہیں۔ اُنھوں نے ضلع مجسٹریٹس کو ہدایت دی کہ بیداری مہمات چلائیں تاکہ کسان اُن کے پاس جمع ہونے والے کچرے کو جلانے سے رُک جائیں۔

TOPPOPULARRECENT