Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / بڑی بہن کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لالو یادو کی درخواست پیرول متوقع

بڑی بہن کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لالو یادو کی درخواست پیرول متوقع

پٹنہ ۔ 7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو جنہیں چارہ اسکام کے ایک مقدمہ میںگذشتہ روز ساڑھے تین سال کی سزائے قید ہوگی ۔ اپنی اکلوتی بہن گنگوتری دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے پیرول پر رہائی کی درخوسات کرسکتے ہیں ۔ گنگوتری دیوی کا آج انتقال ہوگیا ۔ لالو پرساد کے بیٹے تیجسونی نے کہا کہ ان کے خاندان نے رانچی جیل حکام کے ذریعہ انہیں گنگوتری دیوی کے انتقال کی اطلاع پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔ تاہم تیجسوی نے اندیشہ ظاہر کیا کہ آج اتوار کے سبب قانونی ضابطوں کی تکمیل ممکن نہیں ہے ۔ چنانچہ ان کے والد بروقت پیرول حاصل نہیں کرسکیں گے ۔ تیجسوی جو اپنی والدہ رابڑی دیوی اور بڑے بھائی تیج پرتاپ کے ساتھ اپنے متوفی پھوپی کے گھر پہنچے ہیں ‘ کہا کہ فی الحال ہم ارتھی کو آبائی گاؤں لے جانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT