Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بڑی کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے 25 دن۔

بڑی کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے 25 دن۔

تلنگانہ اور اے پی میں صورتحال روز بروز بد سے بدترین
حیدرآباد3 دسمبر (یو این آئی) بڑی کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے 25 دن ہوگئے ہیں لیکن آج بھی عام آدمی کے مسائل برقرار ہیں اور صورتحال جوں کی توں برقرار ہے ۔ مہینے کی تین تاریخ ہونے پر اب تک تنخواہیں مکمل طور پر نہ نکال پانے پر سرکاری ملازمین ‘ نجی اداروں ‘ کارپوریٹ اداروں اور دیگر اداروں کے ملازمین میں برہمی پائی جاتی ہے اور انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں صورتحال روز بروز بد سے بدترین ہوتی جارہی ہے ۔ صبح چھ بجتے ہی بینکس اور اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کی طویل قطاریں اب روز کا معمول اور عام بات ہوگئی ہیں ۔ ان قطاروں میں برقعہ پوش خواتین اپنے چھوٹے بچوں کو لے کر ٹھہر رہی ہیں ساتھ ہی ضعیف وظیفہ یاب افراد بھی ان قطاروں میں نظر آرہے ہیں ۔ دوسری طرف شہر حیدرآباد 60فیصد سے زائد اے ٹی ایمس کام نہیں کررہے ہیں جس پر رقم کیلئے لوگ اے ٹی ایمس کی تلاش میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے مجبور ہورہے ہیں ۔ اے ٹی ایمس پر رات 11.30بجے کے بعدبھی قطار دیکھی جارہی ہے ۔ لوگ 12بجے سے پہلے اور پھر تاریخ کی تبدیلی 12بجے ہونے کے بعد دوبارہ 12بجے کے بعد اسی قطار میں ٹھہر کر رقم نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کئی اے ٹی ایمس پر نقدی نہیں کے بورڈس لگائے گئے ہیں ۔ عوام نے مرکز کے اس فیصلہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور اسے ایک بے فیض فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ انہیں انہی کی رقم نکالنے کیلئے طویل قطاروں میں انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT