Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ’’بڑے بھائی‘‘ کیخلاف احتجاج ممکن نہیں مودی حکومت کے متعلق پراوین توگاڑیہ کا موقف

’’بڑے بھائی‘‘ کیخلاف احتجاج ممکن نہیں مودی حکومت کے متعلق پراوین توگاڑیہ کا موقف

بنگلورو، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی لیڈر پراوین توگاڑیہ نے آج کہا کہ اُترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات مکمل ہونے تک ’’بڑے بھائی‘‘ نریندر مودی زیرقیادت مرکزی حکومت کے خلاف کوئی احتجاج نہیں کیا جائے گا۔ پارٹی نہیں چاہتی کہ رام مندر کو سیاسی مسئلہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی چناؤ 2017ء ہونے تک مرکز میں مودی حکومت کے خلاف کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔ ہم اس مسئلہ کو سیاسی شکل دینا نہیں چاہتے۔ ہم کس طرح ہمارے ’’بڑے بھائی‘‘ (مودی) کے خلاف احتجاج کرسکتے ہیں؟ توگاڑیہ یہاں بجرنگ دل قومی کنونشن میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بھائیو! مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج اُس وقت کیا جاتا ہے جب حریف جماعت اقتدار پر ہو، یہ تو ہمارے بڑے بھائی (مودی) کی حکومت ہے۔ کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ چھوٹے بھائیوں نے بڑے بھائی کے خلاف احتجاج کیا ہے؟ کیا ہم ہمارے بڑے بھائی کے خلاف احتجاج کرسکتے ہیں؟‘‘ انہوں نے مودی کو بُلند حوصلہ کا حامل شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُنہیں توقع ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعہ رام مندر کی تعمیر یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT