Friday , October 19 2018
Home / جرائم و حادثات / بڑے بھائی کے قتل کے الزام میں چھوٹا بھائی گرفتار

بڑے بھائی کے قتل کے الزام میں چھوٹا بھائی گرفتار

حیدرآباد ۔ 19 ؍ اکٹوبر (سیاست نیوز) منچال پولیس نے بڑے بھائی کو چھوٹے بھائی کا قتل کرنے کے الزام گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر منچال مسٹر جگدیشور کے بموجب 9 اکٹوبر کو لنگم پلی کے ساکن مہیندر اپنے مکان میں مہ خواب تھا کہ اس کا بڑا بھائی گریش نے مکان میں داخل ہو کر اس پر اچانک حملہ کر دیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ مہیندر کو زخمی حالت میں دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیاگیا تھا اور وہ دوران علاج 15 اکٹوبر کو فوت ہوگیا ۔ پولیس نے گریش کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ‘ کل شام اسے گرفتار کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT