Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بڑے جانوروں کا گوشت فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

بڑے جانوروں کا گوشت فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

بھینسہ /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ مستقر و ضلع عادل آباد اور نظام آباد میں بڑے جانوروں کا گوشت فروخت نہ کرنے اور جانوروں کی تجارت بند کرنیکا ضلع عادل آباد کے قریش برادری کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کیونکہ قریش برادری گذشتہ کئی سالوں سے بڑے جانوروں کے گوشت کے کاروبار سے وابستہ ہے ۔ لیکن حال ہی کے دنوں میں جب سے مرکز میں بی جے

بھینسہ /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ مستقر و ضلع عادل آباد اور نظام آباد میں بڑے جانوروں کا گوشت فروخت نہ کرنے اور جانوروں کی تجارت بند کرنیکا ضلع عادل آباد کے قریش برادری کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کیونکہ قریش برادری گذشتہ کئی سالوں سے بڑے جانوروں کے گوشت کے کاروبار سے وابستہ ہے ۔ لیکن حال ہی کے دنوں میں جب سے مرکز میں بی جے پی اقتدار میں آئی تب سے فرقہ پرست تنظیموں جیسے ہندو واہنی ، بجرنگ دل ، شیو سینا کے چند کارکنان جانوروں سے بھری لاریوں کو زبردستی روکتے ہوئے جانوروں کو پکڑ رہے ہیں یا ان جانوروں کو کھلا چھوڑ کر بھگادیا جارہا ہے یا ان جانوروں سے بھری گاڑیوں کو روک کر پولیس کو اطلاع دیکر پولیس کو ان گاڑیوں پر کیس بک کرنے پر اصرار کرتے ہوئے کیسوں کو بک کروایا جارہا ہے ۔ جس سے قریش برادری کا لاکھوں روپیوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر جمعیت القریش ایکشن کمیٹی ضلع عادل آباد شیخ منیر قریشی نے بھینسہ شہر میں ہفتہ واری بیل بازار میں قریش برادری کے افراد کو جانوروں کی خرید و فروخت کرنے سے روکنے کے موقع پر صحافیوں سے خطاب کرنے کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے علاوہ تلنگانہ کے ایک مقام سے دوسرے مقامات جانوروں کو منتقل کرنے کے دوران جانوروں سے بھری گاڑیوں پر ہندو واہنی ، بجرنگ دل اور شیو سینا جیسی فرقہ پرست تنظیموں کے کارکنوں کی جانب سے کئے جارہے حملوں کے خلاف شدید تشویش کا اظہار کیا اور شرپسندوں کیحرکتوں کے خلاف احتجاجاً غیرمعینہ مدت تک گوشت کے کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بیلوں کے گوشت کی تجارت بند کردی ۔ اس طرح کے بے شمار واقعات ضلع عادل آباد کے طول و عرض میں پیش آچکے ہیں ۔ جس سے دلبراداشتہ ہوکر قریش برادری کی جانب سے یہ اقدام کیا گیا ہے اور بھینسہ شہر کے ہفتہ واری بیل بازار میں قریش برادری کے افراد کی جانب سے خرید و فروخت کو بھی روکا گیا ہے ۔ آخر میں ضلع صدر جمعیت القریش ایکشن کمیٹی نے وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اور تلنگانہ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان فرقہ پرستوں کے عزائم کو سمجھتے ہوئے انہیں ناکام بنانے کیلئے صحیح حکمت عملی تیار کرتے ہوئے قریش برادری کے مسائل کی یکسوئی کرنے تک بڑے جانوروں کے گوشت کی دکانیں اور خرید و فروخت بند رکھی جائے گی ۔ اس موقع پر محمد رسول قریش کمیٹی نائب صدور ، محمد بابا قریش کمیٹی ، جنرل سکریٹری محمد عبدالواحد کمیٹی جوائنٹ سکریٹری ، شیخ نظام قریش کمیٹی خازن ، عبدالرشید قریشی ، عبدالعزیز قریشی کے علاوہ دیگر قریش برادری کے افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT