Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / بڑے جانوروں کی منتقلی پر وی ایچ پی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی سے کشیدگی

بڑے جانوروں کی منتقلی پر وی ایچ پی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی سے کشیدگی

حیدرآباد ۔ /12 اگست (سیاست نیوز) سرور نگر علاقے میں آج رات اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب وی ایچ پی کارکنوں نے بڑے جانوروں کی منتقلی پر ہنگامہ آرائی کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سرور نگر کے علاقے ویشالی نگر پریس کالونی سے ایک ڈی سی ایم ویان گزررہی تھی جس میں 15 بڑے جانور موجود تھے ، اس ویان کو وشواہندو پریشد اور دیگر تنظیموں کے کارکن تعاقب کررہے تھے اور سرورنگر پہونچتے ہی ویان کو جبری طور پر روک دیا گیا ۔ جانوروں کی منتقلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وی ایچ پی کارکنوں نے ڈی سی ایم ویان کا گھیراؤ کرلیا ۔ کشیدگی کی اطلاع پر سرور نگر پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ گئی اور ڈی سی ایم ویان کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔

TOPPOPULARRECENT