Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بڑے نوٹوں کی تبدیلی سے عوام مشکلات سے دوچار

بڑے نوٹوں کی تبدیلی سے عوام مشکلات سے دوچار

28 نومبر کو بند کامیاب بنانے کی اپیل، وزیراعظم مودی کا پتلا نذر آتش
کلواکرتی 25 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی محبوب نگر چوراہا پر آج یوتھ کانگریس کے قائدین نے وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر ان کے فیصلہ کے خلاف واپس جاؤ کے نعروں کے ساتھ ان کا پتلہ نذر آتش کیا۔ جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منڈل یوتھ صدر پی راہول نے عوام سے اپیل کی کہ 28 نومبر کو آکروش دنم منایا جارہا ہے جس کے تحت بھارت بند کی تمام پارٹیوں نے اپیل کی ہے۔ جس کے ساتھ کانگریس اور یوتھ کانگریس بھی شامل ہے اور مرکزی حکومت کے غلط فیصلہ کو عوام کے سامنے اُجاگر کرنے کے لئے کانگریس بھی عوام کے درمیان جاکر غلط پالیسیوں کو اُجاگر کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ انتخابات کے موقع پر بی جے پی نے جن دھن اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے غریب عوام کے کھاتوں میں 15 لاکھ رقم جمع کرنے کا تیقن دیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ سوئز بینک میں موجود رقم کو لاکر عوام میں تقسیم کیا جائے گا لیکن حکومت نے غریب عوام کو فائدہ پہنچانے کے بجائے آج پورے ملک کے غریب عوام کو روڈ پر لاکھڑا کردیا ہے اور اچانک نوٹوں کی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کی جانوں اور اُن کی روٹی روزی سے کھیل رہی ہے۔ اس موقع پر پی راہول، یوسف بابا، کرشنا ، جہانگیر بابا، شیکھر، ناگیش، سینو، ہیرا نائک، راگھویندرا، پرشورام اور مہیش موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT