Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / بڑے پیمانے پر سزائے موت کے خلاف سعودی عرب کو القاعدہ کی دھمکی

بڑے پیمانے پر سزائے موت کے خلاف سعودی عرب کو القاعدہ کی دھمکی

دبئی۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے اعلیٰ لیڈر نے سعودی عرب کو دھمکی دی ہیکہ بڑے پیمانے پر سزائے موت پر عمل آوری کی گئی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ سعودی عرب میں حال ہی میں 47 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔ ان میں سے کئی افراد کا دہشت گرد گروپ سے تعلق تھا۔ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے اس ہفتہ کے اوائل میں ریکارڈ کردہ بیان کو جاری کیا ہے۔ 7 منٹ کی تقریر میں احمد الظواہری نے سعودی عرب کے حکمراں خاندان کے خلاف نئے حملے کرنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ سعودی شاہی حکومت کے اندر اقتدار کیلئے باری باری کا سلسلہ جاری ہے۔ الظواہری نے سزائے موت پانے والے القاعدہ کے جنگجوؤں کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT