Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / بکریاں پالنے کے مسئلہ پر جھگڑا چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی پر حملہ

بکریاں پالنے کے مسئلہ پر جھگڑا چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی پر حملہ

حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) عنبرپیٹ علاقہ گول ناکہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں بکریاں پالنے کے مسئلہ پر بڑے بھائی پر چھوٹے بھائی نے قاتلانہ حملہ کرکے اُسے زخمی کردیا۔ پولیس کے بموجب گول ناکہ آکاش نگر کے ساکن ارشد سعید ، افتخار سعید اور امتیاز سعید جو آپس میں بھائی ہیں، مکان میں بکریاں پالنے کے مسئلہ پر آپس میں اُلجھ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گھر میں بکریاں پالنے سے تعفن پھیلنے کا بڑے بھائی ارشد نے چھوٹے بھائی افتخار کو واقف کروایا لیکن چھوٹا بھائی افتخار بضد رہا اور بکریوں کو گھر میں باندھنے لگا۔ اِس مسئلہ پر دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور افتخار نے اپنے بڑے بھائی پر کتے سے حملہ کردیا۔ جس میں وہ زخمی ہوگیا۔ عنبرپیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT