Thursday , January 18 2018
Home / Top Stories / بکنگھم پیالیس کی دیوار پرچڑھنے کی کوشش کرنے والا گرفتار

بکنگھم پیالیس کی دیوار پرچڑھنے کی کوشش کرنے والا گرفتار

لندن ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لندن پولیس کے مطابق بکنگھم پیالیس کی دیوار پر مبینہ طور پر چڑھنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ تاہم پولیس نے فوری وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی سے مربوط واقعہ نہیں ہے۔ یاد رہیکہ بکنگھم پیالیس 91 سالہ ملکہ ایلزیبتھ دوم کی سرکاری رہائش گاہ ہے، جنہیں برطانوی تاریخ میں طویل ترین عرصہ تک ملکہ برقرار رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ دریں اثناء میٹرو پولیٹن پولیس کی رائلٹی اور اسپیشلسٹ پروٹکشن کمانڈ نے بتایا کہ گذشتہ شب 24 سالہ شخص کو پیالیس میں دراندازی کے شبہ پر گرفتار کرلیا گیا تاہم اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا اور نہ ہی اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ حالیہ برسوں میں بکنگھم پیالیس میں متعدد افراد نے دراندازی کی کوشش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT