Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / بکنگھم پیالیس کے باہر دو آفیسرس پر چاقو سے حملہ

بکنگھم پیالیس کے باہر دو آفیسرس پر چاقو سے حملہ

لندن ۔ 26اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) لندن کے بکنگھم پیالیس کے باہر ایک شخص نے پولیس آفیسرس پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اس واقعہ کی دہشت گردانہ واقعے کے طورپر تحقیقات شروع کردی ۔ ایک 26 سالہ شخص کو پہلے پولیس آفیسرس کو جسمانی طورپر نقصان پہنچانے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اُسے یوکے کے دہشت گردی ایکٹ 2000 ء کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ اطلاعات کے متعلق اسپر روڈ پر حملہ آور نے اپنی کار روکی جہاں ایک مال میں واقع موجود سکیورٹی گارڈس نے حملہ آور کو مختلف ہتھیاروں کے ساتھ دیکھ لیااور فوری اُسے گرفتار کرنے اُس کی کار کے قریب پہنچ گیا تاکہ اُسے حراست میں لیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT