Wednesday , August 15 2018
Home / دنیا / بکواس بند کردیں جی سیون کو پوٹین کا جواب

بکواس بند کردیں جی سیون کو پوٹین کا جواب

کیبک ۔ (کینیڈا) /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے جی سیون گروپ کی جانب سے تنقید کو ’’بکواس ‘‘ قرار دیتے ہوئے گروپ سے ’’حقیقی تعاون ‘‘ کا مطالبہ کیا ہے ۔ اتوار کے روز اپنے چین کے دورے کے دوران روسی صدر نے کہا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ اس خود ساختہ بکواس کو روک دینا چاہئیے اور حقیقی تعاون پر مبنی امور کی جانب توجہ دی جانی چاہئیے ‘‘ ۔ پوٹین کا یہ بیان کینیڈا میں جی سیون کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری بیان کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں سامنے آیا ۔ اجلاس میں امریکہ ، کینیڈا، جاپان ،جرمنی ، فرانس ، برطانیہ اور اطالیہ نے شرکت کی ۔ روسی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے ملک نے جی سیون مجموعے سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کیا ۔

TOPPOPULARRECENT