Wednesday , September 26 2018
Home / پاکستان / بگتی قتل کیس : مشرف کو شخصی حاضری سے استثنیٰ

بگتی قتل کیس : مشرف کو شخصی حاضری سے استثنیٰ

کراچی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کو بلوچ نیشنلسٹ لیڈر نواب اکبر خان بگتی کے قتل معاملہ میں عدالت میں شخصی طور پر حاضر ہونے سے ہمیشہ کیلئے استثنیٰ دیا گیا ہے جو دراصل ان کی خرابی صحت کی بنیاد پر کیا گیا عدالتی فیصلہ ہے۔ کوئٹہ کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت 2006ء میں ہی ایک فوجی آپریشن کے دوران بگتی کی ہ

کراچی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کو بلوچ نیشنلسٹ لیڈر نواب اکبر خان بگتی کے قتل معاملہ میں عدالت میں شخصی طور پر حاضر ہونے سے ہمیشہ کیلئے استثنیٰ دیا گیا ہے جو دراصل ان کی خرابی صحت کی بنیاد پر کیا گیا عدالتی فیصلہ ہے۔ کوئٹہ کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت 2006ء میں ہی ایک فوجی آپریشن کے دوران بگتی کی ہلاکت پر کئی افراد بشمول مشرف پر عائد کئے گئے الزامات کی سماعت کررہی تھی۔ اس وقت پرویز مشرف نہ صرف یہ کہ پاکستانی فوج کے سربراہ تھے بلکہ ملک کے صدر جلیل القدر عہدہ پر بھی فائز تھے۔ جج آفتاب احمد لون نے کل مقدمہ کی سماعت کی اور مشرف کی جانب سے داخل کردہ شخصی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرلیا۔ علاوہ ازیں عدالت سے سابق وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کو بھی شخصی حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت کی آئندہ تاریخ یکم ؍ جون مقرر کی۔

TOPPOPULARRECENT