Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بگدل میں عرس شریف

بگدل میں عرس شریف

بگدل۔15مئی ( راست) 458واں سالانہ عرس شریف حضرت قادر ولی گنج سوائی آستانہ قادریہ کا عظیم الشان پیمانے پر منایا جائے گا ۔ بروز پیر 18مئی بعد نماز عصر قادری منزل محلہ گڑھی سے جلوس صندل مالی برآمد ہوگا جس کی سرپرستی ڈاکٹر شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری سجادہ نشین آستانہ قادریہ ہزاروں محبان اولیاء کے ساتھ جلوس ‘ مختلف محلوں سے گشت کرتا ہو

بگدل۔15مئی ( راست) 458واں سالانہ عرس شریف حضرت قادر ولی گنج سوائی آستانہ قادریہ کا عظیم الشان پیمانے پر منایا جائے گا ۔ بروز پیر 18مئی بعد نماز عصر قادری منزل محلہ گڑھی سے جلوس صندل مالی برآمد ہوگا جس کی سرپرستی ڈاکٹر شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری سجادہ نشین آستانہ قادریہ ہزاروں محبان اولیاء کے ساتھ جلوس ‘ مختلف محلوں سے گشت کرتا ہوا آستانہ قادریہ بعد نماز عشاء رسم صندل مالی ادا کی جائے گی ۔ 10بجے شب جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا جس کو علماء و مشائخین مخاطب کریں گے ۔ بعد جلسہ کے محفل سماع ہوگا ۔ بروز منگل صبح 10بجے نیاز گیاروھویں شریف تبرک خاص و عام رہے گا اور بعد نماز مغرب محفل چراغاں ‘ بعد نماز عشاء جلسہ و محفل سماع کا اہتمام ہوگا اور بعد فجر فاتحہ و سلام پر عرس کا اختتام عمل میں آئے گا ۔

TOPPOPULARRECENT