Wednesday , December 19 2018

بگٹی قتل کیس میں مشرف کے ضامن کیخلاف گرفتاری وارنٹ جاری

کوئٹہ ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق وزرائے داخلہ آفتاب شیرپائو اور شعیب نوشیروانی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس میں مرکزی ملزم پرویز مشرف کے ضامن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے قتل کیس کی

کوئٹہ ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق وزرائے داخلہ آفتاب شیرپائو اور شعیب نوشیروانی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس میں مرکزی ملزم پرویز مشرف کے ضامن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے قتل کیس کی سماعت آج پیر کو کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیرپائو اور سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواستیں پیش کیں۔

عدالت نے دونوں سابق وزرائے داخلہ کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں جبکہ سابق صدر مشرف کے ضامن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔ اس سے قبل عدالت کی جانب سے مشرف کے چار بار پروڈکشن آرڈر جاری کئے جاچکے تھے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیرپائو نے کہا کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ پہلے بھی عدالتی احکامات پر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی پیش ہوتے رہیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT