Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / بگ بازار شاپنگ مال میں سرقہ ، پانچ سیکوریٹی گارڈز گرفتار

بگ بازار شاپنگ مال میں سرقہ ، پانچ سیکوریٹی گارڈز گرفتار

حیدرآباد 26 اگست (سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ بگ بازار شاپنگ مال میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں ملوث پانچ سکیوریٹی گارڈ زکو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 32 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون مسٹر شاہ نواز قاسم نے بتایا کہ 22 اگست کی شب شہر کے پاش علاقہ کاچی گوڑہ چوراہے پر واقع بگ بازار شاپنگ مال میں لاکھوں روپئے مالیتی الیکٹرانک اشیاء کا سرقہ ہوا تھا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمین کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سرقہ کی سنگین واردات کو 22 سالہ کمل داس ،20 سالہ رتن داس ،20 روپم کلیتا ،24 سالہ رجنی پیگو اور 24 سالہ پراگا جوتی داس نے انجام دیا تھا ۔ مذکورہ ملزمین پیشہ سے سکیوریٹی گارڈ ہیں اور وہ راج محلہ واقع روبرو کاچی گوڑہ بگ بازار کے ساکن ہے۔ پولیس نے گرفتار سکیوریٹی گارڈس کے قبضہ سے موبائیل فون ،لاپ ٹاپس ،کیمرے، ڈی وی ڈیز،موبائیل فون چارجس اور دیگر الیکٹرانک اشیاء برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT