بگ بازار شوروم امیرپیٹ میں آتشزدگی‘کوئی جانی نقصان نہیں

حیدرآباد ۔ /5 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقے امیرپیٹ میں واقع بگ بازار شوروم میں آج رات آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ شارٹ سرکٹ کے سبب پیش آئے اس واقعہ کے بعد شوروم میں موجود عوام کو باہر نکال لیا گیا اور فائرانجن عملہ کو طلب کرتے ہوئے پولیس جائے حادثہ پر پہونچ گئی ۔ مصروف ترین علاقے میں شوروم واقع ہونے کے سبب ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا ہوگیا تھا۔ آیس آر نگر پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ آگ پر بروقت قابو پالیا گیا اور زیادہ مالی نقصان بھی پیش نہیںآئے ۔ اس واقعہ کے سبب شوروم میں موجود افراد میں تشویش پیدا ہوگئی اور شوروم انتظامیہ گاہکوں کی مدد کرتے ہوئے انہیں محفوظ طور پر باہر نکالنے میں کامیاب ہوگیا ۔ آتشزدگی کے واقعہ کے نتیجہ میں علاقہ امیرپیٹ میں دھواں پھیل گیا تھا اور فائر انجن نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT