Wednesday , December 12 2018

بگ بازار میں سرقہ کے پانچ ملزمین گرفتار

حیدرآباد۔/24اگسٹ، ( سیاست نیوز) کاچی گوڑہ بگ بازار میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں ملوث پانچ سارقین کی ٹولی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق آسام سے ہے جو پیشہ سے سیکورٹی گارڈز ہیں۔ واضح رہے کہ کل بگ بازار شاپنگ مال میں الکٹرانک اشیاء بشمول قیمتی موبائیل فون کا سرقہ کرلیا گیا تھا اور پولیس نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں وجئے واڑہ کے قریب گرفتار کرکے حیدرآباد منتقل کردیا۔ پولیس گرفتار سیکورٹی گارڈز کی تفتیش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT