Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / بگ باس سیزن 11۔ شاہد افریدی کیساتھ جنسی تعلقات کے متعلق عرشی خان کا بیان جھوٹ کا پلندہ۔ جانئے او رسچائی

بگ باس سیزن 11۔ شاہد افریدی کیساتھ جنسی تعلقات کے متعلق عرشی خان کا بیان جھوٹ کا پلندہ۔ جانئے او رسچائی

ممبئی۔اس مرتبہ بھی بگ باس سیزن گیارہ میں فلمی ستارے او رعام لوگ دونوں نے ریالٹی شومیں انٹری ماری ہے۔ اس سال کے سیزن گیارہ میں داخل ہونی والے عام زمرے کی شرکت دار عرشی خان اس وقت سرخیوں میں ائی تھی جب انہوں نے اس با ت کا دعوی کیاتھا کہ پاکستانی کرکٹر کے ساتھ ان کے جنسی تعلقات ہیں۔

جب سے عرشی خان بگ باس کے گھر میں ائی ہے اس وقت سے گھر میں رونما ء ہونے والے ہربحث اور لڑائی میں یاتو راست یا پھر بالراست وہ شامل رہی ہے۔ جب اس نے کرکٹر سے اپنے جنسی تعلقات کے متعلق بتایاتو ہر کسی پر سکتہ طاری ہوگیا۔اب ایک ساوتھ انڈین اداکارہ سامنے ائی ہے جن کا دعوی ہے کہ عرشی خان نے شوبنانے والوں کے سامنے خود کے متعلق جو تفصیلات بتائی ہیں وہ سب غلط ہیں۔

ایک روز نامہ سے بات کرتے ہوئے ساوتھ انڈین ادکارہ گہنا وسیستھ نے کہاکہ ’’ میں بھی اس وقت سے ہی بھوپال سے تعلق رکھتی ہوں جب سے عرشی خان وہا ں سے ائی ہے۔ میںآپ کو بتاناچاہوں گی کہ عرشی خان32سال کی ہے مگر وہ دعوی کرتی ہے کہ اس کی عمر27سال کی ہے۔ اس نے پانچ سال اپنی عمر کے کم کئے ہیں‘ کیونکہ میں جانتی ہوں اس کو اسکول کے زمانے سے ‘‘۔

مذکورہ اداکارہ نے بتایا کہ جب اس نے عرشی کے متعلق جانکاری حاصل کی اور شومیں حصہ لینے کے لئے دائر دستاویزات کا جائزہ لیاتو انہیں حیرت ہوئی۔

ساوتھ انڈین اداکارہ نے یہ بھی کہاکہ عرشی خان نے جو تعلیمی سند داخل کی ہے وہ بھی فرضی ہے کیونکہ اس کا ثبوت اس ادکارہ کے پاس موجود ہے۔ چند دن قبل عرشی اس وقت سرخیوں میں ائی تھی جب اس نے دعوی کیاتھا کہ پاکستانی کرکٹر شاہد افریدی کے ساتھ اس کے جنسی تعلقات ہیں جس کے متعلق بات کرتے ہوئے گیہنا نے کہاکہ ’’ شاہد افرید ی سے جنسی تعلقات تو دورکی بات ہے زندگی میں اس نے کبھی بھی امنے سامنے شاہد افرید سے ملاقات بھی نہیں کی‘‘۔

گیہنا نے مزیدکہاکہ’’ کیونکہ شاہد افریدی ایک معزز شخص ہیں او روہ کبھی بھی عرشی خان جیسے لوگوں کی حد تک نہیں گرسکتے۔ اس نے موقع پر بھرپورفائدہ اٹھایا ہے۔ یہا ں تک ہندوستانی میڈیا نے بھی بناء تحقیق کے اس کے جھوٹ کی خبر شائع کردی‘‘۔ عرشی خان کی حقیقت جاننے کے لئے بگ باس سیزن گیارہ کا آپ مشاہدہ کرتے رہیں۔

TOPPOPULARRECENT