Sunday , September 23 2018
Home / تفریح / بگ باس سیزن 12 کا آج سے کلرس چیانل پر آغاز

بگ باس سیزن 12 کا آج سے کلرس چیانل پر آغاز

میزبان سلمان خان کا فی ایپی سوڈ معاوضہ 14 کروڑ

ٹی وی کے اب تک کے سب سے متنازعہ ریالٹی شو بگ باس سیزن 12 کا آج اتوار 16 ستمبر رات 9 بجے کلرس چیانل پر ٹیلی کاسٹ ہو گا جس میں کانٹسٹنٹ کے طور پر پہلی بار ناظرین کو بگ باس کے گھر میں مختلف جوڑیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان جنہوں نے پچھلے سیزن 11 میں ہر ویک اینڈ ایپی سوڈ کے لئے اپنے معاوضہ کے طور پر 12 کروڑ حاصل کئے تھے۔ اب اس سیزن کے لئے فی ایپی سوڈ 14 کروڑ معاوضہ حاصل کریں گے۔ اس طرح تقریباً سو دنوں پر مشتمل اس ریالٹی شو کی میزبانی کے لئے سلمان خان 300 کروڑ حاصل کرپائیں گے۔ واضح ہوکہ بگ باس کی لانچنگ ہر سال اکتوبر میں ہوا کرتی تھی لیکن اس بار اسے ستمبر میں شروع کیا جارہا ہے جس کی پچھلے دنوں لوناوالا کے بجائے گوا میں شاندار پیمانے پر لانچنگ عمل میں لائی گئی۔ کلرس چیانل کے سی او اوراج نائیک کے مطابق بگ باس کا یہ سیزن پچھلے سیزنس سے اور بھی زیادہ دلچسپ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT