Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’بگ بیاش لیگ میں گیل کو روکا نہیں جائے گا‘‘

’’بگ بیاش لیگ میں گیل کو روکا نہیں جائے گا‘‘

کرکٹ آسٹریلیا کا فیصلہ ،خاتون رپورٹر پر تبصروں سے بے تعلقی
ملبورن۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ آسٹریلیا نے آج کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کرس گیل کو اپنے بگ بیاش ٹی۔ 20 بیگ کے آئندہ سیزن میں کھیلنے سے روکنے کیلئے کوئی قدم نہیں اُٹھایا جائے گا۔ سابق موقف میں تبدیلی کے اظہار پر مبنی اس فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو جس میں سوتھرلینڈ نے نیور کارپوریشن سے ہفتہ کو کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا بھرتیوں کے مسئلہ میں ملوث نہیں ہوگا تاوقتیکہ اس میچ فکسنگ کے مرتکب کسی کھلاڑی کی بھرتی کا تعلق نہیں رہتا۔ ’’ملبورن اینیگیڈس‘‘ کے ساتھ بی بی ایل میں گیل کی میعاد اس وقت مشتبہ اور داغدار ہوگئی تھی جب انہوں نے ایک ٹیلی ویژن رپورٹر سے بات چیت کے دوران ایسا تبصرہ کیا تھا جس کی جنسی ریمارکس کی حیثیت سے تشریح کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گیل نے خاتون ٹی وی رپورٹر مل لاؤف لین کو شراب نوشی کیلئے مدعو کیا جس پر رپورٹر الجھن کی شکار ہوگئی۔ اس حالت کو دیکھ کر گیل نے کہا تھا کہ ’’مارے شرم کے چہرے پر سرخی نہ دوڑایئے‘‘ اس تبصرہ پر گیل کے خلاف 10,000 امریکی ڈالرس کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا اور سوتھرلینڈ نے ان تبصروں کو قطعی نامناسب اور ہراسانی پر مبنی قرار دیا تھا۔ سوتھر لینڈ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی شمولیت کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ کی صوابدید پر ہے اور وہ ایسے معاملت میں دخل اندازی کرنا نہیں چاہتے جو ان کے دائرۂ کار میں شامل نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT