Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / بگ بیاش : ہرمن کور پر ضابطہ کی خلاف ورزی کا الزام

بگ بیاش : ہرمن کور پر ضابطہ کی خلاف ورزی کا الزام

ملبورن ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سڈنی تھنڈر کی ہرمن پریت کور کو ویمنس بگ بیاش لیگ میں ہوبارٹ ہرکینس کے خلاف ہوبارٹ میں اپنی ٹیم کے میچ کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ ہرمن انڈیا کی طرف سے بگ بیاش میں کھیلنے والی اولین وومن کرکٹر ہے۔ ہرمن پر لیول 1 کا الزام عائد ہوا ہے جو کرکٹ کے سامان یا لباس، گراؤنڈ کے سامان یا دیگر اشیاء کو بگاڑنے سے متعلق ہوتا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز سڈنی ٹیم کی بیٹنگ اننگز کا ہے۔ ہرمن نے الزام قبول کرلیا اور سماعت کی ضرورت نہ پڑی۔

TOPPOPULARRECENT