Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بگ تھری کی تحلیل کا امکان :شہریار خان

بگ تھری کی تحلیل کا امکان :شہریار خان

لاہور ، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہیکہ امید ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے دبئی میں منعقد شدنی اجلاس کے بعد ’بگ تھری‘ (انگلینڈ، آسٹریلیا، انڈیا) تحلیل ہوجائے گا۔ شہریارخان نے کہا کہ ’’میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کرنے جارہا ہوں جس کا ایجنڈا بگ تھری کو ختم کرکے نئے نظام کو حتمی شکل دینا ہے‘‘۔ آئی سی سی نے 2013ء میں تین ملکوں ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل بگ تھری کا ایک مضبوط نظام قائم کیا تھا جس کو آئی سی سی سے زیادہ فوائد حاصل ہورہے تھے۔ تاہم اس پر کرکٹ کے غیرجانبدار حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ مگر صورت حال اس وقت تبدیل ہوئی جب ششانک منوہرآئی سی سی کے نئے چیئرمین بنے اوراس نظام پر عدم اعتماد کا اظہارکیا۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کے نظام کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ملکوں کو یکساں مواقع دینے کیلئے کچھ تجاویز تیار کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT