Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / بگ تھری ‘ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہنوز جارحانہ موقف

بگ تھری ‘ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہنوز جارحانہ موقف

کراچی۔19 ۔فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے سابق چیرمین اعجاز بٹ کرکٹ پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے والے ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا پربرہم ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر بگ تھری کو ہمارا بھی ایک ووٹ چاہئے تو انہیں ہماری بات سننی ہوگی۔ انہوں نے سابق سربراہان توقیر ضیاء اور شہر یار خان کے بعد اعجازبٹ سے بھی مشاو

کراچی۔19 ۔فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے سابق چیرمین اعجاز بٹ کرکٹ پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے والے ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا پربرہم ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر بگ تھری کو ہمارا بھی ایک ووٹ چاہئے تو انہیں ہماری بات سننی ہوگی۔ انہوں نے سابق سربراہان توقیر ضیاء اور شہر یار خان کے بعد اعجازبٹ سے بھی مشاورت کی۔ لاہور میں نجم سیٹھی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو میں اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ پی سی بی بگ تھری سے متعلق مشاورت کرکے اچھا کام کررہا ہے۔

اس معاملے پر جلد بازی نہیں کرنی چاہئے۔ میں نجم سیٹھی کے خیالات سے اتفاق کرتا ہوں،تاہم جب بگ تھری کے معاملے پر ان کی ذاتی رائے پوچھی گئی تو انہوں نے ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو انتہائی سخت الفاظ سے یاد کیا۔ کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے متعلق ایک سوال پر اعجاز بٹ نے کہاکہ ساری دنیا میں دیکھا جائے تو بہت کم ممالک میں کرکٹ بورڈس کے سربراہ کرکٹر ہیں، کرکٹ بورڈ کا صدر جو بھی ہو بس اس میں بورڈ کے معاملات اچھے طریقے سے چلانے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔ قبل ازیں نجم سیٹھی نے کہا کہ بگ تھری سے متعلق پی سی بی کے سابق اورسینیر عہدیداروں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ اعجاز بٹ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اگر بگ تھری کو ہمارا ووٹ چاہئے تو اسے ہماری بات بھی سننی پڑے گی۔ امید ہے پاکستانی ٹیم ایشیاء کپ اور ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میںبہتر مظاہرہ کرے گی اور اگر ہم جیتیں گے تو بورڈ کی عزت ہو گی اور کوئی ہمیں نظر انداز نہیں کر سکے گا۔ ملاقات میں نجم سیٹھی نے اعجاز بٹ کو پی سی بی کے موقف سے آگاہ کیا اور اس معاملے پر ان سے رہنمائی حاصل کی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ بگ تھری انتہائی اہم معاملہ ہے ،

اس سلسلہ میں کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہنے والے سابق چیئرمینس سے مشاورتکئے جارہے ہیں، سب سے بات کریں گے اورجس پر سب کااتفاق رائے ہوگا وہی موقف اپنائیں گے۔ آئندہ کی حکمت عملی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی میں آپ کو راستہ نہیں بتاؤںگا کیونکہ اگر یہ بتا دیا تو راستہ تو بند ہو جائے گا۔بگ تھری کے معاملے میں 9بورڈس ایک طرف اور ہم تنہا ایک طرف ہیں لیکن یقین دہانی کراتا ہوں کہ پاکستان کی کرکٹ کے مفاد کو مد نظر رکھیں گے۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ایسی بات نہیں کہ کسی ملک نے کھیلنے سے انکار کیا ہے بلکہ اب باہمی ٹورس‘ نشریاتی حقوق اور دیگر معاملات ہیں، ہمارا ایک ووٹ ہے لیکن ہم موقف اپنائیں گے کہ اگر ہمارا ایک ووٹ بھی چاہئے تو ہماری بات سننی ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT