Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / بھائچنگ کی ہال آف فیم میں شمولیت

بھائچنگ کی ہال آف فیم میں شمولیت

نئی دہلی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بھائچنگ بھوٹیا کو آج اے ایف سی کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے دی ہے۔ اے آئی ایف ایف نے کہا ہے کہ اسے ایشین فٹبال کنفڈریشن کے جنرل سیکریٹری داتو الیکس سوسے کی جانب سے مکتوب موصول ہوا ہے جس میں اس بات کی اطلاع د

نئی دہلی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بھائچنگ بھوٹیا کو آج اے ایف سی کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے دی ہے۔ اے آئی ایف ایف نے کہا ہے کہ اسے ایشین فٹبال کنفڈریشن کے جنرل سیکریٹری داتو الیکس سوسے کی جانب سے مکتوب موصول ہوا ہے جس میں اس بات کی اطلاع دی گئی ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اے ایف سی 30 نومبر کو فلیپائن میں اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور اس تقریب کے دوران ہندوستان کے بہترین فٹبال کھلاڑی کو مذکورہ اعزاز سے نوازا جائے گا۔ بھائچنگ کے علاوہ ایشیا سے مزید 9 لیجنڈری کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT