Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بھائیوں کے ہاتھوں بہن کا قتل

بھائیوں کے ہاتھوں بہن کا قتل

حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر ۔ (سیاست نیوز) ایک غیرشادی شدہ حاملہ لڑکی پر حملہ کرتے ہوئے اس کے بھائیوں نے اسے ہلاک کردیا اور اس کی موت کو خودکشی قرار دیتے ہوئے اس کی آخری رسومات بھی انجام دیدیں۔ تاہم واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس نے تحقیقات انجام دی اور 19 سالہ متوفی لڑکی منجولہ کے دو بھائیوں ببلو اور جگن کے علاوہ ان کی والدہ کو بھی گرفتار کرلیا ۔ مقتولہ کرتال امنگل علاقہ میں رہتی تھی ۔ لڑکی گزشتہ چند ماہ سے خاموش تھی اور اس کی ناسازی صحت کو دیکھ کر گزشتہ روز اس کی والدہ نے ہاسپٹل سے رجوع کیا تھا ، جہاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ منجولہ 4 ماہ کی حاملہ ہے ، اس بات پر والدہ اور بھائی برہم ہوگئے اور لاٹھی سے حملہ کرتے ہوئے اُسے ہلاک کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT