Wednesday , May 23 2018
Home / جرائم و حادثات / بھائی کی جیل منتقلی پر بہن ساتھی کے ساتھ سرقہ پر گرفتار

بھائی کی جیل منتقلی پر بہن ساتھی کے ساتھ سرقہ پر گرفتار

حیدرآباد۔/11مئی، ( سیاست نیوز) بڑا بھائی جیل جانے کے بعد گھر کے اخراجات برداشت کرنے کیلئے سرقہ کرنے والی لڑکی اور اس کے ساتھی کو پولیس میر پیٹ نے گرفتار کرلیا۔ 19 سالہ ارادھنا ریڈی اور اس کا ساتھی 19 سالہ بی رمیش گائتری نگر چوراہے پر ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلئے گئے۔ میر پیٹ پولیس نے ان کے قبضہ سے 17 تولہ طلائی زیورات اور ایک موٹر سیکل کو ضبط کرلیا جس کی کل مالیت پولیس نے 6 لاکھ ایک ہزار روپئے بتائی ہے۔ ارادھنا ریڈی جو آر ٹی سی کالونی حیات نگر علاقہ کے ساکن مرلی ریڈی کی بیٹی ہے اس کے بھائی امرراج کمار ریڈی کو حالیہ دنوں میر پیٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا اور جنوری 2018 میں اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کردیا۔ بھائی کے جیل منتقل ہونے کے بعد گھریلو اخراجات کے لئے فکر مندارادھنا ریڈی نے اس کے ساتھی رمیش کے ساتھ ملکر منصوبہ تیار کیا اور بند و مقفل مکانات کو نشانہ بنانے لگے۔ پولیس نے انہیں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ سامان کو ضبط کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT