Thursday , May 24 2018
Home / جرائم و حادثات / بھائی کی شادی کے بہانہ شہریوں کو لوٹنے والا جعلساز گرفتار

بھائی کی شادی کے بہانہ شہریوں کو لوٹنے والا جعلساز گرفتار

ونستھلی پورم پولیس کی کارروائی ، تفتیش پر ملزم کا اعتراف جرم
حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) بھائی کی شادی کے بہانے عام شہریوں کو لوٹنے والے ایک جعلساز شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو شہریوں کو دھوکہ دہی کا شکار بنارہا تھا ۔ ونستھلی پورم پولیس نے ایک کارروائی میں 38 سالہ وائی رماکرشنا کو گرفتار کرلیا جو شکتی نگر ونستھلی پورم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص مالی حالت سے پریشان تھا اور اس نے ایک منصوبہ تیار کرلیا تاکہ اس کی معاشی ضرورتیں پوری ہوسکیں ۔ اس شخص نے اس کے بھائی کی شادی کا منصوبہ تیار کیا اور رشتہ تلاش کرنے لگا ۔ جیسے ہی رشتہ طئے کرنے کا موقع آتا تو یہ دھوکہ باز شخص زیورات تیار کرنے کیلئے دلہن والوں سے زیورات کے نمونے طلب کرتا ۔ اکثر یہ دھوکہ باز شخص ضعیف خواتین کو اپنی جعلسازی کا نشانہ بناتا تھا ۔ زیورات کی تصاویر حاصل کرنے کے بہانے زیورات لیکر وہ فرار اختیار کرلیا کرتا تھا ۔ اس طرح صرف ونستھلی پورم پولیس حدود میں اس نے 5 وارداتیں انجام دیں ۔ پولیس نے تلاشی مہم کے دوران اس شخص کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی اور گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 2 لاکھ 50 ہزار روپئے مالیتی زیورات کو ضبط کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT